امید ہے قطر اپنی غلطیوں کا ازالہ اور اصلاح کرے گا : سعودی عرب
24 مارچ 2018 (15:04)


واشنگٹن: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے قطر سے اپنی غلطیوں کی اصلاح اور واپس خلیجی دھارے میں شامل ہونے کے لیے موثر اقدامات کریگا۔


واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی انتظامیہ سے انسداد دہشت گردی سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ امید ہے کہ قطر اپنی غلطیوں کا ازالہ اور اصلاح کرے گا ۔ ولی عہد شہزادہ محمد آج ہفتے کو بوسٹن کا خصوصی دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کیدوران سعودی عرب اور امریکا میں باہمی تعاون کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ۔


ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ بولٹن ایک جرات مند شخص ہیں اور ایران کے حوالے سے ان کا موقف معقول ہے ۔ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کو منظم اور سعودی عرب پر میزائل حملے کیے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ یمن سے نکل جائے اور عالمی قراردادوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے کی ضرورت نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات ہمیشہ عجیب وغریب ہوتے ہیں۔ ایران کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔


ای پیپر