لاہور میں ماں نے 3 سگے بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا
24 مارچ 2018 (14:01) 2018-03-24


لاہور :بیدیاں روڈ پر واقع ایک رہائشی کالونی میں 3 کم عمر بچوں کو مبینہ طور پر ان کی والدہ نے گلا دبا کر قتل کردیا۔


تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو گھر میں 3 بچوں کی لاشیں موجود تھیں جبکہ ان کی والدہ بھی زخمی تھیں اور ان کی کلائی پر زخم کا نشان موجود تھا۔پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نے تہرے قتل کا الزام اپنے ایک دوست پر عائد کیا۔


بچوں کی شناخت زین العابدین، کنیز فاطمہ اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ معلوم ہوتی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے اہلخانہ سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فزانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔


واضح رہے کہ خاتون کو سوا سال قبل ان کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔


ای پیپر