گجرات میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
24 مارچ 2018 (13:37) 2018-03-24


گجرات : گجرات میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔


تفصیلات کے مطابق گجرات میں چھوٹے بھائی نے معمولی جھگڑے پر بڑے بھائی کو ہتھوڑے مار مار کر قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لالہ موسی سٹی میں پیش آیا جہاں معمولی بات پر سگے بھائی محمد ارشد نے اپنے بڑے بھائی محمد شہباز کو ہتھوڑے مار مار کر قتل کر دیا ۔


پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔دوسری جانب تھانہ سٹی لالہ موسی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔


ای پیپر