پاک امریکہ تعلقات کو ڈالر میں نہیں ناپا جا سکتا : اعزاز چوہدری
24 مارچ 2018 (11:41) 2018-03-24

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں ناپا جاسکتا۔ پاک امریکااسٹریٹجی کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے ،امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے کوشش جاری رکھیں گے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہا کہ امریکا اقتصادی اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے، اسے ادراک ہو رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر چلناچاہیے کیونکہ اب تک جو کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ مل کر کام کرنے سے ہوئیں ۔ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے۔ہمارا ایجنڈا پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن اور پاک امریکا تعلقات میں بہتری ہے۔


پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور ہم امریکا کو سمجھانیکی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا.ان کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب رواں برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئیٹ کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔


ای پیپر