امریکہ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر معافی مانگ لے ،مذاکرات کیلئے تیار ہیں:ایرانی صدر
24 جون 2020 (22:34) 2020-06-24

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا اگرایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر معافی مانگ لے تو ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ نقصان کا ازالہ کرے اور دوبارہ معاہدے کا حصہ بنے، تو ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے، امریکا عالمی جوہری ادارے کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

حسن روحانی نے امریکی صدرکی مذاکرات کی پیش کش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا 2015کے جوہری معاہدے سے علیحدگی پر معافی مانگے۔


ای پیپر