پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایز کا تحریک انصاف سے رابطہ ،اہم انکشاف
24 جون 2020 (18:57) 2020-06-24

اسلام آ باد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مجھ سے پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایز نے این آر او مانگا، ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھا ہے، یہاں پر منتیں اور پیچھے سازشیں کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگر میرا سر بھی قلم کر دیا جائے تو سٹیٹس کو کا ساتھ نہیں دوں گا، سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چل رہی ہے، کیا ان کا کوئی ڈیٹا نہیں، سوشل میڈیا پر ورکرز وہ کرتے ہیں جو ان کی قیادت کہتی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے کفایت شعاری کے ساتھ نظام کی بہتری پر توجہ دی، حقائق اور اعدادو شمار کے بغیر بجٹ پر تنقید مضحکہ خیزہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا سیاسی مخالفت کے نام پر میرے خاندان کیخلاف تضحیک ا?میز گفتگو کی گئی، دلائل کے بجائے ذات پر حملے کرنا قابل مذمت ہے، میری تقاریر دیکھ لیں، میں نے کسی کی ذات پر حملہ نہیں کیا، میں ذاتی حملے نہیں کر رہا، دلیل سے بات کرنے کا حامی ہوں۔


ای پیپر