file photo

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 7 علاقوں کو سیل کیا جائے گا: یاسمین راشد
24 جون 2020 (16:43) 2020-06-24

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور کے سات علاقوں کو مکمل سیل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان علاقوں میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور گلشن راوی شامل ہیں، والڈ سٹی بھی آئندہ سات روز کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کو رات بارہ بجے بند کیا جائے گا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہے، چاہتے ہیں معیشت بھی چلے اور کورونا کے پھیلاؤ کو بھی روکا جائے۔


ای پیپر