ٹائیگر فورس کیلئے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ
24 جون 2020 (16:11) 2020-06-24

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر زفورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹائیگرز فورس کی ذمہ داریوں کومانیٹرکیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر زفورس کے موثر استعمال سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کرلیا ، ٹائیگر زفورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلی کیشن تیار کرالی ہے ۔ایک انٹرویو میں عثمان ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سیٹائیگرزفورس کی ذمہ داریوں کومانیٹرکیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ایچ او ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایپ سے منسلک ہوں گے ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اورموقع پرکارروائی ممکن ہو گی۔

عثمان ڈار نے کہا  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ ایپ کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پرایپ لانچ کریں گے، ٹائیگرزفورس خود ساختہ مہنگائی کی بھی نشاندہی کر سکے گی۔ماسک نہ پہننے والے خریداریادکاندارکیخلاف فوری کارروائی ممکن ہو گی، ہرٹائیگرزفورس کی پرفارمنس اور رضاکارانہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے گا، قومی خدمت کابہترین مظاہرہ کرنیوالے نوجوانوں سے وزیراعظم ملاقات کریں گے۔


ای پیپر