file photo

ہندوستان میں مودی سرکار کی خراب پالیسیوں نے تباہی مچا دی
24 جون 2020 (10:44) 2020-06-24

نیو دہلی: ہندوستان میں مودی سرکار کی خراب پالیسیوں نے تباہی مچا دی، کشمیر میں ظالمانہ کاروائیاں کیں، اپنے اوچھے ہتھکنڈے کے باعث تمام ہمسایہ ممالک سے منہ کی کھائی، لداخ میں چین کے ساتھ فوجی محاذ آرائیوں میں 20 سے زائد فوجی بھی ہلاک کروا لیے۔

مودی سرکار کی خراب پالیسی نے ہندوستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ پہلے پلوامہ حملے میں اپنے 40 فوجی مروائے، نام نہاد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک، پھر ہندوستان کے ایک طیارے کی تباہی اور ونگ کمانڈر ابھی نندن کی پاکستان میں گرفتاری نے ہندوستان کی ائر فورس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کاروائیاں کیں، معصوم لوگوں کو شہید کیا، کرفیو، جلاؤ گھیراؤ، قتل اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن پھر بھی کشمیریوں کے دل سے جذبہ حریت کم نہ کر سکا۔

مودی سرکار نے پاکستان، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش اور چین سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اوچھے ہتھکنڈے کے باعث درگت بنوائی۔

حالیہ دنوں چین کے ساتھ فوجی محاذ آرائی پر بھارت کو ایک بار پھر بڑا نقصان اٹھانا پڑا، ایک کرنل سمیت 20 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے بعد مودی سرکار کو چپ کا سانپ سونگ گیا۔ مودی پر سیاستدانوں، ریٹائرڈ فوجی افسران اور عوام کی تنقید ہوئی۔

کانگریس کے مرکزی رہنما راہل گاندھی نے نریندر مودی کو 'سرینڈر مودی ' کا نام دے دیا۔ مزید کہا مودی چپ کیوں ہے آپ کہا چھپ گئے؟ کانگریسی رہنما ذاکر حسین نے لداخ میں ہندستان کی پٹائی پر تبصرہ کیا تو ان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہندوستانی میڈیا نے لکھا کہ بھارتی حکومت عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر حملے کے حولے سے خوفناک تصویروں نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔


ای پیپر