file photo

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی
24 جون 2020 (10:12) 2020-06-24

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور میں ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی شہروں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع چارسدہ، مہمند، صوابی اور بونیر میں موسلا دھار بارش، طوفان اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا، متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت۔

کراچی بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 28 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔


ای پیپر