file photo

پاکستان میں کورونا سے مزید 60 اموات، تعداد 3 ہزار 755 ہوگئی
24 جون 2020 (09:59) 2020-06-24

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 60 اموات، تعداد 3 ہزار 755 ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 892 نئے کیس رپورٹ۔ متاثرین ایک لاکھ 88 ہزار 922 ہوگئے۔

سندھ میں 72 ہزار 656، پنجاب میں 69 ہزار 536 افراد متاثر، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 388، اسلام آباد 11 ہزار 483 اور بلوچستان میں 9 ہزار 634 کیس رپورٹ، ملک بھر میں 77 ہزار 754 افراد صحتیاب ہوچکے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے 892 کیس رپورٹ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وینٹی لیٹر پر کوئی مریض زیر علاج نہیں، کورونا مریضوں کیلئے مختص 1539 میں سے 549 وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔


ای پیپر