جن کا کوئی مقام نہیں وہ تنقید کر رہے ہیں: مہوش حیات
24 جون 2019 (22:29) 2019-06-24

لاہور: فلم سٹار مہوش حیات نے کہا ہے کہ میرے آئٹم سانگ پر تنقید کر نیوالوں کو اپنا کوئی کام نہیں ؟مجھے پتہ ہے کچھ لوگوں کا کام ہی مجھ پر تنقید کر نا ہے مگر مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا میں اپنی مر ضی کے مطابق شوبز میں اپنے انداز سے کام کرتی رہوں گی ۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران مہوش حیات نے کہا کہ فلم باجی کیلئے جب سے میں نے آئٹم سانگ شوٹ کیا کچھ لوگوں کے پیٹ میں بلاوجہ درد ہو رہی ہے اور وہ مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں مجھے افسوس اس بات کا لوگوں نے نہ پورا آئٹم سانگ دیکھا ہے اور نہ انکے کو اس بارے میں کچھ پتہ ہے اسکے باوجود وہ تنقید کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو چاہیے وہ اپنے کام سے کام رکھے ۔


ای پیپر