عوام 30جون تک اثاثے ظاہر کریں ،اسکے بعد کوئی سکیم نہیں آئے گی :وزیر اعظم
24 جون 2019 (21:42) 2019-06-24

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر عوام سے ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کر دی ،انہوں نے کہا ٹیکس ادائیگی کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کریں ،جب تک عوام اور حکومت مل کر کام نہیں کرینگے پاکستان ترقی نہیں کرے گا ، پاکستان جہاں آج کھڑا ہے ان حالات میں عوام اور حکومت دونوں کو بدلنا ہوگا، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اس ملک کیلئے اچھا وقت تو انشاءاللہ ضرور آنا ہے۔

عمران خان نے عوام کو 30جون سے پہلے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا اب اسکے بعد کوئی سکیم نہیں آئے گی ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 'میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا ٹیکس ان ہی پر خرچ ہوگا، ملک آج دوراہے پر کھڑا ہے، جتنا قرض آج لے رہے ہیں، اس کا آدھا پرانے قرضوں کے سود پر چلا جاتا ہے، ملکی ترقی کیلئے خود کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے ملک آج اس حال کو پہنچا ہے،کرپشن کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، حکومت نے وزیراعظم ہاو¿س کا خرچہ 35 فیصد کم کردیا ہے، کابینہ ارکان نے 10 فیصد تنخواہیں کم کردی ہیں، افواج پاکستان نے اپنے خرچ میں کمی کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ عوام 30 جون سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کردیں، 30 جون کے بعد مزید وقت دیا تو لوگ سمجھیں گے مزید اسکیم بھی آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کے پاس معلومات موجود ہیں، ماضی میں ایسا نہیں تھا، بے نامی اکاو¿نٹس کے حوالے سے بھی قوانین بن چکے ہیں، ملک تب چلتا ہے جب حکومت اور عوام آپس میں مل کر چلتے ہیں، اگر ٹیکس نہیں لیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعظم نے واضح کیا کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم سرکاری عہدے داروں اور سیاستدانوں کیلئے نہیں ہے، پاکستان جہاں آج کھڑا ہے ان حالات میں عوام اور حکومت دونوں کو بدلنا ہوگا، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اس ملک کیلئے اچھا وقت تو انشاءاللہ ضرور آنا ہے۔


ای پیپر