حکومتی مشکلات میں اضافہ ,اپوزیشن کا بڑا کارنامہ
24 جون 2019 (19:54) 2019-06-24

کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربرہ محمود خان اچکزئی ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیر حاصل خان بزنجو کو ٹیلی فون اے پی سی میں شرکت کی دعوت دونوں جماعتوں کے سربراہان نے دعوت قبول کر لی تاہم بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے ملک سے باہر ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو ٹیلی فون کیا اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی کر دی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءحاصل خان بزنجو نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی مولانا فضل الرحمان کی حکومتی اتحادی اختر مینگل سے بھی رابطے کی کوشش اختر مینگل کے ملک سے باہر ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا.

اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 26 جون کو اسلام آباد میں ہوگی۔


ای پیپر