متعدد شہریوں کے بینک اکاﺅنٹس اچانک بند۔۔۔ اہم وجہ سامنے آگئی
24 جون 2019 (19:40) 2019-06-24

لاہور: بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاﺅنٹس کو بینکوں نے عارضی طور پر بند کرنا شروع کر دیا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بائیو میٹرک کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بائیو میٹرک کروانے والوں کے لئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے تاہم شہر کے بیشتر بینکوں نےاسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ تاریخ سے قبل ہی بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکانٹس کو عارضی طور پر بلاک کرنا شروع کر دیابینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری جلد از جلد اپنے اکانٹس کی بائیو میٹرک کروا لیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی 30 جون میں کچھ روز باقی ہیں اور اس سے قبل بغیر اطلاع دئیے بینکوں کی جانب سے اکانٹس کو عارضی طور پر بند کرنا غلط ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر اکانٹ عارضی بند کرنے ہی ہیں تو سب سے پہلے کھاتہ داروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے تاکہ کھاتہ دار پریشانی سے بچ سکیں۔


ای پیپر