بہت جلد پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹیں گے:فردوس عاشق اعوان
24 جون 2019 (19:01) 2019-06-24

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان وزیراعظم کی کامیاب پالیسیوں کا عکاس ہے،امیر قطر کی طرف سے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد ہے،وزیراعظم دنیا کو دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کر رہے ہیں،وزیراعظم پاکستان میں بد عنوانی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، بہت جلد پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹیں گے۔

اقوام متحدہ نے سفر کیلئے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے، اقوام متحدہ کا پاکستان کو فیملی سٹیٹس دینا اعتماد کامظہر ہے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیر قطر کا براہ راست سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ کی صورت میں 3ارب ڈالر دینے پر شکر گزار ہیں،میر قطر کی طرف سے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد ہے، پاکستان کی قطر کیساتھ نئی شراکت داری دوطرفہ تعلقات کا نیا باب ہے ،پاکستانی عوام نے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے دنیا کو پر امن بنانے کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، پاک فوج اور دیگر اداروں نے عظیم قربانیاں دیں، پاکستان نے قیمتی جانوں کیساتھ معاشی شعبے میں بھی بے مثال قربانی دی،وزیراعظم عمران خان دنیا کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا، امیر قطر کا دورہ پاکستان وزیراعظم کی کامیاب پالیسیوں کا عکاس ہے، وزیراعظم پاکستان کی عالمی تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے قطر کا اہم کردار ہے، پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا تھا، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی،وزیراعظم پاکستان میں بد عنوانی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام اور ملک کے مفاد میں ایک اور کوشش رنگ لائی ہے بہت جلد پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹیں گے، بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی خسارے سے نکلنے میں مدد ملے گی،مذہبی اور دیگر سیاحتی مقامات کیلئے ویزوں کا اجرا آسان بنایا ہے، سیاحت کے شعبے کے فروغ کیلئے حکومت نے مختلف مراعات کا اعلان کیا ہے، اقوام متحدہ نے سفر کیلئے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے، اقوام متحدہ کا پاکستان کو فیملی سٹیٹس دینا اعتماد کامظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا اور دیگر اداروں کا اہم کردار ہے قطر پاکستان سے افرادی قوت کی تعداد بڑھانے پر متفق ہے، قطر نے پاکستانی چاول کی درآمد پر عائد پابندیاں ہٹا دی ہیں، پابندیاں ہٹنے سے پاکستانی باسمتی چاول قطر اور دیگر مشرقی وسطی کے ممالک میں جائے گا اپوزیشن دو مختلف بیانیوں میں دھنس چکی ہے اور اس میں مزید تفریق آ رہی ہے۔


ای پیپر