گھریلو ملازمین کی بائیو میٹرک تصدیق ضرور کروائیں :ترجمان لاہور پولیس
24 جون 2019 (18:11) 2019-06-24

لاہور : لاہور پولیس کے زیراہتمام گھریلو ملازمین کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اظہر نوید خان نے شہریوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے۔

انہوں نے مین بلیوارڈ گلبرگ اور لبرٹی چوک میںگاڑیوں کے ڈرائیورز اور راہگیروں کو پمفلٹ دیئے۔ ترجمان لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھریلو ملازمین کی متعلقہ تھانے سے بائیومیٹرک تصدیق ضرور کرائیںکیونکہ کوائف کے بغیر گھروں میں کام کرنے والے افراد ملازمت کی آڑ میں وارداتیں کرتے ہیں۔

اگر ملازمین کی تفصیلات متعلقہ تھانے میں درج کرائی جائیں گی تو پولیس اپنے ریکارڈ کی روشنی میں ملازمین کی تصدیق کر سکتی ہے۔ جس سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ترجمان کے مطابق معلوماتی پمفلٹ دیگر علاقوں میں بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔


ای پیپر