اب سعودی عرب میں غیر ملکی بھی گھر خرید سکیں گے
24 جون 2019 (18:01) 2019-06-24

ریاض: سعودی عرب نے نئی خصوصی رہائشی اسکیم پیش کردی جس کا مقصد پیٹرولیم ریاست کے تیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کو فروغ دینے کیلیے امیر ترین افراد کو راغب کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اسکیم کے آن لائن رجسٹریشن کے تحت 8 لاکھ ریال) 2لاکھ 13 ہزار ڈ الر)ادا کر کے مستقل رہائش جبکہ ایک لاکھ ریال ((27ہزار ڈالر) ادا کر کے قابلِ تجدید رہائش حاصل کی جاسکتی ہے۔اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد سعودی کفیل کے بغیر بزنس کرسکیں گے اس کے ساتھ انہیں جائیداد خریدنے اور رشتہ داروں کے ویزا اسپانسر کرنے کی سہولت بھی مل جائے گی۔

اس پروگرام سے ان عرب شہریوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا جو سعودی عرب میں سالوں سے بغیر مستقل رہائش کے مقیم ہیں یا وہ کثیرالملکی (ملٹی نیشنل) کمپنیاں جو سعودی عرب میں طویل عرصے تک بزنس کرنا چاہتی ہیں۔یہ اقدام ملک کی جانب سے معیشت کو متنوع کرنے کے لیے تیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدنی بڑھانے کی کوششوں کے تحت متعارف کروایا گی


ای پیپر