ریلوے کی ایک سالہ رپورٹ دنگ کر دیگی : شیخ رشید
24 جون 2019 (17:50) 2019-06-24

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سالہ رپورٹ آنے پر مخالفین دنگ رہ جائیں گے،گزشتہ ایک سال میں ریلوے نے تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کی،نئی چلائی جانے والی 10ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں،امیر قطر کے دورے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی جلد پاکستان آئیں گے اور تمام ریلوے لائنز پر بات چیت ہو گی، جنہوں نے نواز شریف کو گرایا وہ حمزہ اور شہباز کو بھی اندر کرنا چاہتے ہیں،میں تو کہتا ہوں نواز شریف لندن جانا چاہتے ہیں تو جانے دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور، سرگودھا ٹریک کو میانوالی تک لے جا رہے ہیں، ایک شخص مدثر نے مفت ریلوے ٹریکر سسٹم فراہم کیا ہے، جب تک ایم ایل ون مکمل نہیں ہو گا ڑی ریلنگ کا خطرہ موجود رہے گا، نئی چلائی جانے والی 10ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں،17لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے، ایم ایل ون کا معاہدہ 14سال پہلے کیا تھا، آج ریلوے میں 10دن کے ایندھن کا سٹاک رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک سالہ رپورٹ آنے پر مخالفین دنگ رہ جائیں گے، سکھر، روہڑی ٹریک کی حالت بہت خراب ہے، گزشتہ ایک سال میں ریلوے نے تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے، ریلوے چل پڑی ہے اور چیزیں بہتر ہورہی ہیں۔وزیراعظم 3جولائی کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، پشاور سے قندھار تک ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، امید ہے کہ امیر قطر کے دورے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی جلد پاکستان آئیں گے اور تمام ریلوے لائنز پر بات چیت ہو گی، جنہوں نے نواز شریف کو گرایا وہ حمزہ اور شہباز کو بھی اندر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن جانا چاہتے ہیں تو جانے دیں، پی ٹی آئی لوگ ناراض ہو جا تے ہیں لیکن گند کو صاف کر دینا چاہیے،میری اور شہباز شریف کی مادر پارٹی ایک ہی ہے۔ ن لیگ میں ایک شہباز لیگ دوسری نواز لیگ ہے، 126 دن بیٹھنا ان کے بس کی بات نہیں۔


ای پیپر