حکومت سلیکٹڈ پر پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں: آصف زرداری
24 جون 2019 (17:30) 2019-06-24

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا۔

جعلی اکاونٹس کیس میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا اور پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں۔

حکومتی ارکان کی جانب سے سابقہ حکومت پر لعنت بھیجنے اور چور ڈاکو کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں آپ یہ لوگ کیا کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات کے بارے میں آصف زرداری مسکرا کر بات ٹال گئے۔


ای پیپر