کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنا ٹیکسی ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا
24 جون 2019 (16:43) 2019-06-24

کراچی : کراچی کی ویسٹ زون کے بعد سا وتھ زون پولیس نے بھی خاتون کو ہراساں کرنے والے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم نے کہا ہے کہ خاتون سے دست درازی نہیں کی، صرف پولیس کو کال کرنے پر موبائل فون چھینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ائیر ہوسٹس کو دوران سفر ہراساں کرنا آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیو ر کو مہنگا پڑ گیا ، خاتون نے مددگار ون فائیو پر پولیس کواطلاع کی تو ملزم خاتون کوکار سے اتار کر فرار ہوگیا۔آن لائن ٹیکسی میں سوار خاتون نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کا نمبرپولیس کو بتایا جس کی مدد سے دو روز بعد ملزم پکڑا گیا ۔

پولیس کے مطابق باقر نامی ملزم نے دوران سفر خاتون کو ہراساں کیا جس پر ملزم نے خود بھی غلطی کا اعتراف کیا ہے،ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے جعلی آئی ڈی نہیں بنائی تھی،وینڈر آئی ڈی پر ٹارگٹ پورا کر رہا تھا۔


ای پیپر