فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
24 جون 2019 (15:36) 2019-06-24

لندن: پاکستانی ٹیم ورلڈکپ 2019 میں سب سے زیادہ کیچز ڈراپ کرنے والی ٹاپ ٹیم بن گئی، ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس نے منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، مجموعی 14 کیچز پاکستانی فیلڈرز کے ہاتھوں سے ڈراپ ہوئے۔

گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ تو جیت لیا ساتھ ہی ورلڈ کپ کا منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ میچ میں سات بار فیلڈرز نے پروٹیز بلے بازوں کو گولڈن چانس دیئے۔ فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاتھ چار کیچز نہ آئے، وکٹ کیپر سرفراز احمد، وہاب ریاض اور شاداب بھی کیچز نہ تھام سکے۔

ٹیم پاکستان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 14 کیچز ڈراپ کرنیوالی ٹاپ ٹیم بن گئی۔ اس ریکارڈ میں بھارت ابھی تک صرف ایک کیچ ڈراپ کر کے آخری نمبر پر ہے۔


ای پیپر