فوٹو بشکریہ فیس بک

ترک صدر طیب رجب اردوان کی پارٹی کو مئیر کے انتخاب میں دوبارہ شکست
24 جون 2019 (13:42) 2019-06-24

انقرہ: ترک صدر طیب رجب اردوان کی آق پارٹی کو جھٹکا، مئیر استنبول کے انتخاب میں دوبارہ شکست ہو گئی۔

آق پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم کو حزب مخالف کے مشترکہ امیدوار اکریم امام اوغلو نے واضح مارجن سے شکست دے دی۔

ترک میڈیا کے مطابق اکریم نے 54 جبکہ بن علی یلدرم نے 46 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ بن علی یلدرم نے حریف اکریم امام اوغلو کو جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو ہونے والے انتخاب کو الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں کے بعد کالعدم قرار دے دیا تھا۔


ای پیپر