تصویر عائشہ عمر انسٹاگرام

عائشہ عمر کو بیرون ملک سے بھی فلموں کی آفرز آنے لگیں
24 جون 2019 (12:51) 2019-06-24

کراچی: ماڈل و ٹی وی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ملک ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی فلموں کی آفرز آرہی ہیں، ذاتی طور پر اپنے ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔

عائشہ عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکار عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے کسی ایک فیلڈ تک محدود نہیں رہ سکتا، اب فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ رائٹرز اور پروڈیوسرز کی فلموں نے انڈسٹری کو استحکام دیا ہے اور ہمارے شائقین ملکی فلموں میں دلچسپی لینے لگے ہیں، کم کام کر کے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے۔


ای پیپر