فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
24 جون 2019 (10:27) 2019-06-24

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا۔ ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی بھاگ نکلی۔

پنجاب پر قدرت مہربان، لاہور میں کالی گھٹاؤں کا پہرا، بادل چھما چھم برسنے لگے۔ سہانے موسم میں شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ کوٹ ادو، بورے والا، منچن آباد، پاکپتن، جام پور میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ کہروڑ پکا، بہاولپور، جھنگ میں بھی بادل برسے۔

ادھر کوہ سلیمان پر ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ جھنگ میں دریائے جہلم کا پانی نشیبی علاقوں میں نکل آیا۔

کراچی میں گرمی کے ستائے شہری ابر رحمت برسنے کی دعائیں کرنے لگے۔ پارہ آج بھی 37 تک جائے گا۔

مری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیابی آگئی۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

سب سے زیادہ بارش بارکھان میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، کوہاٹ، مکران، کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر