گوادر ،سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر منصوبہ ہے :وزیر اعظم عمران خان
24 جولائی 2020 (22:59) 2020-07-24

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر کی تعمیر وترقی کا منصوبہ ناصرف بلوچستان بلکہ پورے علاقے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ گوادر اور سی پیک کے منصوبوں سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لئے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک، عوام، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع اور انفراسٹرکچر کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

تفصیل کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے زیر صدارت نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل (قومی ترقیاتی کونسل) کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، محمد حماد اظہر، علی حیدر زیدی، عمر ایوب خان، مشیران خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان شریک ہوئے،اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں قومی ترقیاتی ایجنڈا خصوصاً بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں آمدورفت، آبی وسائل کے بہتر استعمال، زراعت، توانائی، بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور گوادر پورٹ سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے مختلف منصوبے زیر غور آئے،بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں مکمل امن وامان کو یقینی بنانا اور سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


ای پیپر