چین کی جوابی کارروائی ، چینگدو میں امریکی قونصل خانے کی بندش
24 جولائی 2020 (20:41) 2020-07-24

بیجنگ: چین نے امریکہ سے بدلہ لے لیا ، چین نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع اہم شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کی بندش کے احکامات جاری کر دئیے ۔ یہ جوابی اقدام امریکا کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کو بند کیے جانے کے تین روز بعد سامنے آیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ امریکا کے غیر منطقی اقدامات کا قانونی اور ضروری جواب ہے۔


ای پیپر