ٹک ٹاک پر ڈانس کرنے والی لیڈی کانسٹیبل معطل
24 جولائی 2020 (15:51) 2020-07-24

لاہور: لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کی ٹاک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا لیکن کانسٹیبل کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد ڈی ایس پی عہدے کے افسر نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر فوری خاتو کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

برطرفی کے بعد لیڈی کانستیبل وفا توقیر بھی غصے میں آگئیں اور الزام لگایا کہ محکمے نے ان پر ظلم کا پہاڑ توڑا ہے، ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، کس نے لیک کیں یا کرائیں! معلوم نہیں۔


ای پیپر