اسلام آباد سے کروڑوں مالیت کی منشیات پکڑی گئی
24 جولائی 2019 (23:23) 2019-07-24

اسلام آباد : تھانہ گولڑہ پولیس نے بڑی کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی آئس پکڑ لی ،کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔آئس سعودی عرب بھجوائی جانی تھی،ملزمان سے پاسپورٹ برآمد کرلئے گئے۔

ایس پی صدر عمر خان کے مطابق ملزمان کا تعلق خوشاب، مردان، میانوالی اور حافظ آباد سے ہے۔ملزمان نے گولڑہ دربار کے قریب کمرہ کرایہ پر لے رکھا تھا، ان کا تعلق بین الاقوامی گروہ سے ہے،آئس پشاور سے اسلام آباد لائی گئی تھی،ملزمان تک منشیات پہنچانے والا مرکزی ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا،ملزمان سے تفیش میں اہم انقشافات متوقع ہے۔


ای پیپر