پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ،قدرتی ذخائر مل گئے
24 جولائی 2019 (23:17) 2019-07-24

کراچی : پاکستان کے دشمنوں کیلئے ایک بہت بُری خبر ،بدترین معیشت کو قدرت کا سہار ا مل گیا ، پاکستان میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سند ھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہو گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ذخائر 3600 میٹر کی گہرائی میں ملے ہیں اور اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

خبر کے مطابق جس کنویں پانڈی ون سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اس کے 95 فیصد حصص او جی ڈی سی ایل کے پاس ہیں جبکہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنویں سے 9 اعشاریہ 12 ملین مکعب فٹ گیس روزانہ ملے گی جبکہ 530 بیرل یومیہ تیل بھی نکالا جاسکے گا۔


ای پیپر