ون ڈے ،ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کیلئے نئے کپتان بنائے جائیں:شعیب اختر
24 جولائی 2019 (23:02) 2019-07-24

لاہور :ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کیساتھ کپتان سرفراز احمد پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے وہیں شعیب اختر نے کپتان سرفراز احمد کو بھی ہٹانے کی تجویز دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں تینوں فارمیٹ کیلئے نئے کپتان کی ضرورت ہے ،سرفراز احمد سے ان کی کیپرنگ اور بیٹنگ کے تجربے کا فائدہ لینا چاہیے ۔

دوسری طر ف شعیب اختر نے کہا کپتان سرفراز احمد کی جگہ حارث سہیل کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی قیادت سونپنے کا مشورہ دیا ، شعیب اختر نے کہا بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت سونپی جائے تاکہ ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے ۔


ای پیپر