کرکٹ میں نو بال کا تنازعہ ہمیشہ کیلئے ختم
24 جولائی 2019 (22:45) 2019-07-24

نئی دہلی: کرکٹ میں نوبال کے حوالے سے اب کوئی تنازع جنم نہیں لے گا کیونکہ آئی سی سی نے نو بال ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ ٹیکنالوجی سب سے پہلے بھارت میں استعمال ہوگی۔

اس بات کا دعوی بھارتی اخبار نے کیا ہے۔ اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے بالر کے پیرپرنگاہ رکھی جا سکے گی۔ نو بال ٹیکنالوجی کے متعلق اخبار نے لکھا ہے کہ جیسے ہی بالر کا پاں کریز پر پڑے گا تو اس پر تھرڈ امپائر کیمرے سے نظر رکھے گا اور اگر پاں کریزسے آگے ہوگا تو تھرڈ امپائرفورا میدان میں کھڑے امپائرکواس کی اطلاع دے گا۔

عموما تھرڈ امپائرڈی آرایس کے دوران ہی بالرکے پائوں پہ نگاہ ڈالتا ہے لیکن اب نو بال ٹیکنا لوجی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو گا۔بھارتی اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی فی الوقت بہت مہنگی ہے اور اسی وجہ سے آئی سی سی اس کے استعمال سے ہچکچا رہی ہے۔


ای پیپر