جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا اشتہاری قرار
24 جولائی 2019 (22:05) 2019-07-24

ملتان : ملتان کی مقامی عدالت نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں طارق کے خلاف مقدمہ نمبر 636/16 تھانہ چہلیک میں درج جعلی دستاویزات بنانے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران میاں طارق اور اس کے بیٹے ارسلان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عدالتی اشتہاری قرار دیا۔میاں طارق نے جعلی اقرار نامے اور گاڑیوں کے شوروم کے مالک کے خلاف 50 کروڑ روپے لین دین کا دعوی ٰکر رکھا ہے۔

میاں طارق اور ارسلان طارق کو بار بار نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نا ہونے پر عدالتی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔


ای پیپر