عمران خان کی باتوں نے نواز شریف کو سرخرو کیا : مریم اورنگزیب
24 جولائی 2019 (21:30) 2019-07-24

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے نکات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب قدرت نے آپ سے ہر وہ بات کہلوائی جس پہ آپ نے نواز شریف کو غدار کہا ، عمران صاحب جب نواز شریف ملک اور خطے میں امن کی بات کرے تو غدار ، آپ کی ایک ایک بات نے نوازشریف کو سرخرو کیا ، عمران صاحب نواز شریف کی حکومت میں آپ کے ہنڈی سے پیسے منگوانے کے اعلانات براہِ راست چلے، گیس اور بجلی کے بل جلانے اور سول نافرمانی کے اعلان براہِ راست نشر ہوئے ،منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو، پارلیمنٹ اور سرکاری میڈیا پر حملہ بھی براہ راست نشر ہوا ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب نے تسلیم کرلیا میڈیا قابو سے باہر ہوجاتا ہے اور ان کی حکومت اسے واچ ڈاگ کے ذریئے کنٹرول کررہی ہے، عمران صاحب آپ نے میڈیا ہاوسس اور پاکستان میں میڈیا پر جانبداری کے الزامات لگا کر میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ، عمران صاحب افسوس ایک طرف کہا کہ آزاد میڈیا کا سب سے زیادہ فائدہ آپ کو ہوا اور دوسری طرف میڈیا پر کرپٹ اور مافیا کا الزام لگایاعمران صاحب مافیا وہ ہے جو جج کو وڈیو سے بلیک میل کر کے وزیراعظم بننے کے لئے منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ لے عمران صاحب مافیا چندوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیتا، ایمنسٹی سکیمز سے فائدہ اٹھاتا، 18 جعلی اکاونٹس چھپاتا ہے ۔

انہوں نے کہا عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جوکمزوروں کے گھر گراتا اور اپنا گھر ریگولرائز کرالیتا ہے ، عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جو منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کر تا اور پاکستان کے دوست ممالک پر الزام لگاتا ہے ، عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جو ہر مخالف آواز کو بند کرتا ہے ، عمران صاحب مافیا وہ ہے جس نے عوام کی روٹی ، کاروبار، اور روزگار بند کر دیا ہے۔


ای پیپر