اداکار محسن عباس حیدر کی گرفتاری ٹل گئی
24 جولائی 2019 (20:35) 2019-07-24

لاہور: اداکار محسن عباس حیدر کی گرفتاری روک دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے محسن عباس حیدر کی ضمانت قبل از گرفتاری 5اگست تک روک دی ،عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے اداکار محسن عباس حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عبوری درخواست ضمانت کے لیے اداکار محسن عباس حیدر سیشن عدالت میں پیش ہوئے، ملزم محسن عباس حیدر پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم محسن عباس حیدر پر انکی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری طرف محسن عباس کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے بھی نکال دیا گیا ,نجی ٹی وی نے محسن عباس حیدر سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا اب محسن عباس حیدر نجی ٹی وی کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کر رہے ۔


ای پیپر