مفتاح اسماعیل کی گرفتاری ٹل گئی
24 جولائی 2019 (20:15) 2019-07-24

کراچی :نیب کی مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کی کوششوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ضمانت قبل از گر فتاری کے لیے اسلام ا?باد ہائیوکرٹ میں درخواست دائر کی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ جمعرات 25 جولائی کو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوگی۔ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ ہفتے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی۔


ای پیپر