رانا ثناءاللہ نے اعتراف جرم کر لیا
24 جولائی 2019 (19:34) 2019-07-24

راولپنڈی :مسلم لیگ ن کے اہم رہنما سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے اعتراف جرم کر لیا ،اے این ایف ذرائع کے مطابق عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے منشیات کا کاروبار کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق چالان میں رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاست میں پیسے کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے منشیات کے کاروبار سے منسلک ہوا ،اے این ایف چالان کے مطابق رانا ثناءاللہ معامی افغانوں سے نارکوٹکس لے کر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو اسمگل کیا جاتا تھا ۔


ای پیپر