مریم نواز کو ایک ادارے کے سربراہ کا فون آگیا
24 جولائی 2019 (18:33) 2019-07-24

لاہور: مریم نواز ویڈیو لیکس کے بعد ایک اور آڈیو کال منظر عام پر لے آئیں ،انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک فون کال آئی جس میں دوسری طرف بات کرنے والا شخص اپنے آپ کو ایک ادارے کا سربراہ بتا رہا تھا لیکن صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے ان صاحب سے کہا آپ جھوٹ بول رہے ہیں جس کے بعد اس شخص نے فون کال کاٹ دی ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوا ز نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک فیک کال آئی جس کو میرے آپریٹر نے مجھے ٹرانسفر کیا ،جب اُس شخص میری بات ہوئی تو اس نے اپنا تعارف ایک ادارہ کے سربراہ کے طور پر کروایا لیکن صورتحال کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے اس شخص سے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں جس کے بعد اس شخص نے فون کال کاٹ دی ۔

مریم نواز نے صحافیوں سے کہا کہ وہ یہ بات میڈیا کے علم میں لانا چاہتی ہیں کہ کس طرح کی گندی گیمز شروع ہوچکی ہیں۔ فون کی دوسری طرف موجود صاحب مجھے باتوں میں الجھانے کی کوشش کر رہے تھے ، یہ ایک جال لگ رہا تھا،انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ کال اس وقت مجھے آئی تھی جب جاوید ہاشمی بھی میرے ساتھ موجود تھے ۔انہوں نے کہا یہ ایک چال تھی مجھے پھنسانے کی ۔


ای پیپر