محسن عباس کیخلاف مقدمہ درج
24 جولائی 2019 (17:20) 2019-07-24

لاہور : لاہور پولیس نے اداکار محسن عباس کے خلاف ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

پولیس نے ایف آئی آر میں محسن عباس کے کسی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا معاملہ گول کردیا ہے۔ محسن عباس کے خلاف مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں فاطمہ سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ اس سے پہلے ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی نے دونوں فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق اداکار محسن عباس اکثر اپنی بیوی فاطمہ سہیل کو زد و کوب کرتا اور تشدد کا نشانہ بناتا۔مقدمے کے اندراج پر فاطمہ سہیل نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن نے مقدمہ درج کروانے میں کردار ادا کیا ہے، جس پر ان کی شکر گزار ہوں۔


ای پیپر