فوٹو بشکریہ فیس بک

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ، حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی
24 جولائی 2019 (15:35) 2019-07-24

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کی رہاشگاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم کا حصہ نہ بننے کیلئے درخواست کریں گے۔

دوسری جانب جام کمال کی شہباز شریف سے رابطوں کی کوشش بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی جام کمال نے شہباز شریف سے رابطہ کی کوشش کی مگر نہ ہوسکا۔ جام کمال اور شبلی فراز اپوزیشن اراکین سے رابطوں میں مصروف ہیں۔


ای پیپر