فوٹو بشکریہ فیس بک

برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کے آباؤ اجداد ترک مسلمان تھے
24 جولائی 2019 (15:04) 2019-07-24

لندن: برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کے آباؤ اجداد ترک مسلمان تھے، بورس جانسن کے پڑدادا کا نام علی کمال تھا وہ سلطنت عثمانیہ کے آخری دور کی اہم شخصیت تھے۔

علی کمال کی 1903 میں انگریز خاتون ونی فریڈ سے شادی ہوئی، جوڑے کے ہاں 2 بچے سلمیٰ اور عثمان علی پیدا ہوئے، والدہ کی وفات کے بعد بچوں کی پرورش ان کی نانی مارگریٹ برون نے کی۔

جوان ہونے کے بعد عثمان علی نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا اور ولفریڈ عثمان جانسن کے نام سے پہچانے گئے۔ ولفریڈ نے ایرین وِلس نامی ایک فرانسیسی خاتون سے شادی کی جس سے بورس کے والد سٹینلے جانسن ، چچا پیٹر جانسن اور پھوپھی ہِلری جن کی پیدائش ہوئی۔


ای پیپر