فائل فوٹو

ڈالر کی قدر میں اضافہ، 160 روپے 85 پیسے کا ہو گیا
24 جولائی 2019 (13:43) 2019-07-24

کراچی: ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 32 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی صبح صبح ہی مندی کارجحان پیدا ہو گیا ہے، 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔


ای پیپر