فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ایشز سیریز میں جرسی کی پشت پر کھلاڑیوں کا نمبر اور نام لکھا جائے گا
24 جولائی 2019 (11:57) 2019-07-24

لندن: ٹیسٹ کرکٹ میں انقلابی تبدیلی متعارف کرا دی گئی۔ کرکٹ کی تاریخی ایشز سیریز میں جرسی کی پشت پر کھلاڑیوں کا نمبر اور نام لکھا جائے گا۔

یکم اگست سے ایشز سیریز میں انقلابی تبدیلیوں کا آغاز ہو گا جس میں جرسی کی پشت پر کھلاڑیوں کا نمبر اور نام لکھا جائے گا۔ انگلش فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کٹ پر نام اور نمبر لکھنے کا تجربہ ہوچکا ہے جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں یہ رواج تین دہائیوں پرانا ہے۔

نئے قوانین کے تحت سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے کرکٹرز کی جگہ متبادل کو میدان میں اتارا جاسکے گا جو بیٹنگ اور باؤلنگ کر سکے گا۔ اس کے علاوہ سلو اوورریٹ پر کپتان پر میچ کی پابندی کا قانون ختم کر دیا گیا۔


ای پیپر