فوٹو بشکریہ فیس بک

این اے 205 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ، پیپلزپارٹی کے محمد بخش مہر نے میدان مارلیا
24 جولائی 2019 (10:30) 2019-07-24

کراچی: گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کا معرکہ، پیپلزپارٹی کے سردار محمد بخش مہر نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سردار محمد بخش خان مہر 89 ہزار 180 ووٹ لیکر سبقت لے گئے۔

ان کے مخالف احمد علی مہر 72 ہزار 499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جیالوں نے جیت کی خوشی کا خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عادلپور جا کر محمد بخش مہر کو مبارکباد دی۔


ای پیپر