Source : Yahoo

عام انتخابات میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے جیتے گی : شاہ محمود قریشی
24 جولائی 2018 (23:25) 2018-07-24

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات میں ان کی جماعت دوتہائی اکثریت سے جیتے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام میں سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ملک میں ایک سیاسی حقیقت بن چکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018ءکے انتخابات جیتنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد بارے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ کے لوگ صوبے میں سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں اپنی گزشتہ دو حکومتوں کے 10 سالہ دور میں بھی علاقے کے نظام کو بہتر نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے دونوں صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔


ای پیپر