Source : Yahoo

مجھ سے شادی واقعی بڑی غلطی تھی ،ریحام خان کا عمران خان کے بیان پر ردعمل
24 جولائی 2018 (22:24) 2018-07-24

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ رےحام خان نے کہاکہ عمران خان کی اس بات سے متفق ہوں کہ مجھ سے شادی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ جس طرح کی خواتین کے وہ عادی ہیں میں اس طرح کی نہیں تھی میں نشہ نہیں کرتی تھی اور جب میرے سامنے کوئی غلط کام ہو تا تو میں اس کے خلاف کھڑی ہوتی ،ریحام خان کا کہنا تھا کہ غلط کام کرنے والا چاہے میرا بھائی ،بیٹا یا کوئی بھی ہو جہاں ملک کی بقاءکا سوال ہو اس میں ہر ایک سے علیحدگی اختیار کر لوں گی ،ان لوگوں سے گھبرانا نہیں جو جلسوں میں صادق اور امین کے سرٹیفیکٹ لئے پھر رہے ہیں ۔

عمران خان کے حالیہ انٹرویو کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ملک سب سے پہلے اس کے بعد فیملی اور کے بعد محبت ، عمران خان نے چاہا کہ جس طرح وہ زندگی گزارتے ہیں غلط فیصلے کرتے ہیں اور جس طرح ملک کے مفاد کیخلاف وہ کام کرنا چاہتے ہیں اس کی کوئی ہمت نہیں رکھتا تھا کہ اس کے خلاف گواہی دے سکے میں وہ عورت ہوں جو اتنی ہمت رکھتی ہے کہ عمران خان اور ان کے مافیا کا مقابلہ کر سکوں ۔

نیو ز ایجنسی کے مطابق ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بچی کا فون آیا اس نے میری کتاب پڑھی ہے اور تقریبا اڑھائی گھنٹے فون پر مجھ سے بات کی جس میں اس نے بتا یا کہ عمران خان نے اس بچی کیساتھ بھی ایسی حرکات کیں لیکن وہ یہ سب کچھ اپنی ماں کو نہیں سنا سکتی تھی ،اس نے کہا جب میں نے آپکی کتاب پڑھی تو میں نے وہی الفاظ دیکھے جو عمران خان میرے ساتھ استعمال کرتا تھا ،ریحام خان نے کہا عمران خان نے اس بچی کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس کے ساتھ جنسی مراسم رکھے لیکن اب وہ بچی کورٹ میں جا کر بھی گواہی دینے کو تیا ر ہے ،انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے ہم نے گھبرانا نہیں جو جلسوں میں صادق اور امین کے سرٹیفیکٹ لئے پھر رہے ہیں ۔


ای پیپر