Source : Yahoo

نواز شریف پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے ‘مریم اورنگزیب
24 جولائی 2018 (20:44) 2018-07-24

لاہور :مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے ‘ قائد مسلم لیگ (ن )کےخلاف پروپیگنڈا افسوسناک ہے ۔

منگل کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف بعض میڈیا پر جھوٹی خبریں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی مہم کے بعد پارٹی قائد کے خلاف مہم کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیماری کی حالت میں اسپتال جانے سے انکار کیا‘ نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبروں کامقصد پارٹی ووٹرز کو پریشان کرنا ہے ‘سابق وزیراعظم عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر جیل میں ہیں۔ان کا کہناتھاکہ 25جولائی کو ووٹ کو عزت دو کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سامنے آئے گا۔


ای پیپر