Source : Yahoo

 قومی کرکٹر وسیم اکرم کا قوم کیلئے خصوصی پیغام
24 جولائی 2018 (20:34) 2018-07-24

کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایک کرکٹر جو اب سیاست دان بن گیا ہے اور ایک شخص جو پیدا ہی قوم کی خدمت کرنے کےلئے ہوا ہے‘ جس کا مقصد ہمارے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے اور ان کی رہنمائی کرنا ہے‘ ایک دن لوگ کہیں گے کہ یہ وہی شخص ہے جو ایک غیر معمولی کرکٹر تھا‘ اب وقت تبدیلی کا ہے۔

منگل کو سابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےلئے جاری کر دہ پیغام میں کہا کہ ایک کرکٹر جو اب سیاست دان بن گیا ہے اور ایک شخص جو پیدا ہی قوم کی خدمت کرنے کےلئے ہوا ہے‘ جس کا مقصد ہمارے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے اور ان کی رہنمائی کرنا ہے‘ ایک دن لوگ کہیں گے کہ یہ وہی شخص ہے جو ایک غیر معمولی کرکٹر تھا‘ اب وقت تبدیلی کا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ان کا انتخابات سے قبل دوسرا پیغام ہے ‘جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں‘اس سے قبل اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں 1992 میں پاکستان ورلڈ چیمپئن بنا تھا اور اب دوبارہ آپ کی ہی قیادت میں پاکستان عظیم جمہوری ملک بنے گا۔اس کے علاوہ شاہد خان آفریدی کی صاحبزادیوںاور کرکٹر محمد حفیظ کی جانب سے بھی عمران خان کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میںقوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں۔


ای پیپر