Source : Yahoo

وسیم ، وقار کے بعد شعیب اختر بھی عمران کے ساتھ کھڑے ہوگئے
24 جولائی 2018 (20:07) 2018-07-24

لاہور:قومی ٹیم کے دو لیجنڈری فاسٹ باﺅلر زوسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد دنیاکے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے نعرے کا ساتھ دینے کااعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پوری قوم 25جولائی کو عام انتخاب میں اپناووٹ کاسٹ کرے گی اور پاکستان تحریک انصاف ان انتخابات میں کامیابی کے ساتھ مرکزی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وقار یونس نے عام انتخابات سے قبل اپنے سابق کپتان عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،اپنے ایک ٹویٹ میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا ، تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے،،الیکشن کے لیے نیک تمنائیں عمران خان ،ہم آ پ کے ساتھ ہیں،ایک اور ٹویٹ میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ اس ملک میں بہتری لانے کے لیے جو چاہیے وہ عمران خان کے پاس ہے لیکن آپ کو تن من دھن کی بازی لگانا ہوگی.

آپ کی دیانت داری پر کوئی شک نہیں کرسکتا ہے اور اس وقت ملک کو اسی کی ضرورت ہے ،دوسری جانب لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ، اپنے ٹویٹ میںوسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی قیادت ہی تھیکپتان جس کے باعث ہم 1992کا عالمی کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے اور اب بھی آپ کی قیادت میں ہی ایک بار پھر عظیم جمہوری ملک بن سکتے ہیں ۔ شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ عمران خان ہمارے اگلے وزیر اعظم ہوسکتے ہیں ؟ ، کیا آپ الیکشن میں صحیح امیدا وار کا انتخاب کرکے اپنا مستقبل محفوظ بنائیں گے ؟ ۔


ای پیپر