Source : Yahoo

عمران خان کی جیت سے متعلق جہانگیر ترین کے ٹوئٹ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
24 جولائی 2018 (19:03) 2018-07-24

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہبدھ کو ہم انشااللہ ءاکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور انشااللہ عمران خان کی جدوجہد کامیابی میں بدلے گی‘ووٹرز کی موبلائزیشن اہم ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بدھ کو ہم انشااللہ ءاکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور انشااللہ عمران خان کی جدوجہد کامیابی میں بدلے گی.

ووٹرز کی موبلائزیشن اہم ہے‘ہرٹکٹ ہولڈراورہرورکرپولنگ اسٹیشنزمیں ووٹرزکا پہنچنا یقینی بنائے،انصافیو! ہمیں اس آخری کوشش کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے آزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔


ای پیپر